”جس وقت اعظم سواتی کے فارم میں بھینس کے حوالے سے ٹی وی پر ٹیکر چلے تو میں نواز شریف کے ساتھ تھا ،انہوں نے کہا۔۔۔“طارق فضل چوہدری نے ایسی بات بتا دی کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

”جس وقت اعظم سواتی کے فارم میں بھینس کے حوالے سے ٹی وی پر ٹیکر چلے تو میں ...
 ”جس وقت اعظم سواتی کے فارم میں بھینس کے حوالے سے ٹی وی پر ٹیکر چلے تو میں نواز شریف کے ساتھ تھا ،انہوں نے کہا۔۔۔“طارق فضل چوہدری نے ایسی بات بتا دی کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہاہے کہ جب بھینس کے حوالے سے ٹی وی پر ٹکر چل رہے تھے نوازشریف نے مجھ سے کہا کہ دیکھنا کہیں یہ بھینس بھی ہمارے کھاتے میں نہ پڑ جائے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھر ی نے کہا کہ جب بھینس کے حوالے سے ٹی وی پر ٹکر چل رہے تھے تواس وقت میں اور میاں نوازشریف بھی ایک جگہ موجود تھے تو وہ ٹکر نواز شریف نے بھی پڑھے اور مجھے کہا کہ خیال رکھنا کہ کہیں یہ بھینس اور فارم بھی ہمارے کھاتے میں نہ پڑ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کوہوش کے ناخن لینے چاہئے ، اس معاملے پر حکومت نے جوکچھ کیا اس فیصلے کو سپریم کورٹ نے بھی معطل کیا اب کیا سپریم کورٹ کوبھی غلط کہیں گے ؟ انہوں نے کہا کہ فیصل واڈاکہہ رہے ہیں کہ وہ کچھ بیورو کریٹس کو نکال دیں گے تو نکال دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بننے سے پہلے ہی اپوزیشن اکٹھی ہوچکی تھی اور یہ کہنا کہ اپوزیشن متحد ہونے جارہی ہے یہ غلط ہے ۔ اس وقت اپوزیشن کی حکمت عملی یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کا ایک وفد اے پی سی میں شر کت کرے گا ۔ہم اپنی حکمت عملی کے تحت چل رہے ہیں اور تاش کے پتے ایک بار ہی نہیں دکھائے جاسکتے ۔

مزید : قومی