وفاقی وزیر فیصل واڈا اور مسلم لیگ ن کے طارق فضل چودھری میں جھگڑا ، فیصل واڈانے لیگی رہنما کو لیڈر سمیت باہر نکالنے کی تڑی لگا دی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے آبی امور فیصل واڈا اور مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نجی ٹی وی کے پروگرام میں جھگڑ پڑے ، فیصل واڈا نے طارق فضل چودھر ی کو لیڈر سمیت نکا لنے کی تڑی لگا دی ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی امور فیصل واڈا اور مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چودھری آپس میں جھگڑ پڑے ، جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہاہے کہ 20فیصد بیورو کریٹس کا خیال ہے کہ نواز شریف واپس آجائیں گے اس لئے وہ سمارٹ بننے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ان بیورو کریٹس کو نکال باہر کریں گے جس پر مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھر ی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ بیورو کریٹس کونکالنا چاہتے ہیں تو نکال دیں جس پر فیصل واڈا غصے میں آگئے اور کہا کہ ”ہم نہ صر ف تمہیں نکال باہر کریں گے بلکہ تمہار ے لیڈر کو بھی باہر نکال دیں گے“ جس پر طارق فضل چودھری نے بھی جوابی طور پر تندو تیز گفتگو کی اوردونوں رہنما ایک دوسر ے پر مسلسل الزامات لگاتے رہے ۔
اس دور ان پروگرام کے میزبان کامران شاہد بالکل خاموش رہ کر دونوں رہنماﺅں کی توتکار سے لطف اندوز ہوتے رہے ۔