ایک خاتون”علیمہ خان“جس کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں ، اسکی جائیداد کوبھی دیکھا جائے :شہلا رضا کا مطالبہ

ایک خاتون”علیمہ خان“جس کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں ، اسکی جائیداد کوبھی دیکھا ...
ایک خاتون”علیمہ خان“جس کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں ، اسکی جائیداد کوبھی دیکھا جائے :شہلا رضا کا مطالبہ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہاہے کہ ایک خاتون علیمہ خان جس کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں اس کی جائیداد کو بھی دیکھا جائے ،فضل الرحمان کا ایجنڈا احتجاج تھا لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت کوابھی وقت ملنا چاہئے ، ذاتی مفاد کیلئے عوامی نمائندے کا فون نہ سننے پر اعتراض نہیں بنتا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ ایس ایس پی اسلام آباد اغواءہوچکاہے اور اس پر کوئی بات نہیں ہورہی ، سابق ڈی پی او پاکپتن کو نہ پوسٹنگ مل رہی ہے اور نہ تنخواہ مل رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بیوروکریٹ منتخب رکن اسمبلی کا فون نہ سنے تو اس پر اعتراض صرف اس وقت بنتا جب مسئلہ کوئی عوامی مفاد کا ہو ، ذاتی مفاد کیلئے فون نہ سننے پر اعتراض نہیں بنتا ۔ انہوں نے کہا کہ میں بھی صوبائی وزیر ہوں مجھے بھی مسئلہ آرہا ہے لیکن اس کامطلب یہ نہیں کہ میں نکال باہر کروں، حکومت کو ایک چھوٹے سے معاملے سے حکمت سے نمٹنا چاہئے تھا۔انہوں نے کہا احتساب کرنااچھی بات ہے لیکن ایک خاتون جن کا نام علیمہ ہے ان کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں اس لئے ان کی جائیداد کو بھی دیکھا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا ایجنڈا احتجاج تھا لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت کو ابھی وقت ملنا چاہئے ۔

مزید : قومی