عمران خان نے عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب برقرار رکھا تو اس کی قیمت اداکریں گے :ہارون الرشید کی رائے

عمران خان نے عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب برقرار رکھا تو اس کی قیمت ...
عمران خان نے عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب برقرار رکھا تو اس کی قیمت اداکریں گے :ہارون الرشید کی رائے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے کہ عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کوبرقرار رکھا تو اس کی قیمت ادا کریں گے ، وزیر اعظم ٹھیک لوگوں سے مشورہ نہیں کرتے ، احتساب کرنا وزیر اعظم کا نہیں بلکہ عدالتوں اور نیب کا کام ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ اس وقت بیورو کریسی کے حوالے سے جوکچھ ہورہاہے وہ عمران خان خود کررہے ہیں، وہ سیاسی ترجیحات کبھی طے نہیں کرسکے ، اس لئے ان کو اسٹیبلشمنٹ پر انحصار کرنا پڑا ۔ انہوں نے کہ عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری کے بارے میں اطلاعات افسوناک ہیں۔ عمران خان کہتے ہیں کہ وہ عثمان بزدار کو برقرار رکھیں گے ، اگر وہ یہ کریں گے تو اس کی قیمت ادا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اپنی کیپسٹی بلڈنگ نہیں کررہے ، وہ اپنی ذمہ داری کونہیں سمجھ رہے اور سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ وہ ٹھیک لوگوں سے مشورہ نہیں کرتے ۔انہوں نے کہا کہ کوئی کسی کو نہیں نکال سکتا جو نکلتا ہے وہ اپنی کرتوتوں کی وجہ سے نکلتا ہے اور اس کو اللہ نکالتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاست کا فہم کہتاہے کہ اگر آپ احتساب نہیں کریں گے تو ملک کا نقصان ہوگا اور اگر آپ احتساب احتساب چیختے رہیں تو معیشت تباہ ہوجائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کرنا وزیر اعظم کا کام نہیں بلکہ ریاستی اداروں کا کام ہے ، وزیر اعظم پھانسی چڑھ گئے اور قتل ہوئے اور وہ اسی لئے قتل ہوئے کہ انہوں نے انتقامی رویہ اختیار کیا ۔

مزید : قومی