فواد حسن فواد اور احد چیمہ کو تھرڈ ڈگری تشدد کا نشانہ بنایا گیا :رانا ثناءاللہ کا انکشاف

فواد حسن فواد اور احد چیمہ کو تھرڈ ڈگری تشدد کا نشانہ بنایا گیا :رانا ...
فواد حسن فواد اور احد چیمہ کو تھرڈ ڈگری تشدد کا نشانہ بنایا گیا :رانا ثناءاللہ کا انکشاف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ نیب کی جانب سے احد چیمہ اور فواد حسن فواد پر تھرڈ ڈگری تشدد کیا گیاہے ۔

جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگوکرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ءاللہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اور سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو دوران حراست شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیاہے ، دوران تفتیش دونوں بیورو کریٹس پر تھرڈ ڈگری تشدد کیاگیا ۔

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے آشیانہ کیس میں پہلے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کوگرفتار کیا گیا اور بعد میں فواد حسن فواد کوبھی گرفتار کرلیا گیا تھا ۔

مزید : قومی