”پاکستان کا مقابلہ کرنا ایک چیلنج ہے کیونکہ۔۔۔“ نیوزی لینڈ کے دھواں دار بلے باز پہلے میچ سے پہلے ہی دل کی بات زبان پر لے آئے، ایسی بات کہہ دی کہ آپ کا سر بھی فخر سے بلند ہو جائے گا

”پاکستان کا مقابلہ کرنا ایک چیلنج ہے کیونکہ۔۔۔“ نیوزی لینڈ کے دھواں دار بلے ...
”پاکستان کا مقابلہ کرنا ایک چیلنج ہے کیونکہ۔۔۔“ نیوزی لینڈ کے دھواں دار بلے باز پہلے میچ سے پہلے ہی دل کی بات زبان پر لے آئے، ایسی بات کہہ دی کہ آپ کا سر بھی فخر سے بلند ہو جائے گا

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز کولن منرو کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی کنڈیشنز میں پاکستان کا مقابلہ کرنا ایک چیلنج ہو گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا اور منرو کا خیال ہے کہ یو اے ای کی کنڈیشنز پاکستان کے حق میں ہوں گی تاہم نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی جیت حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ کھلاڑی سرد موسم سے یو اے ای آئے ہیں اور یہاں اتنی کرکٹ بھی نہیں کھیل رکھی۔ ہمیں اپنی بہترین کرکٹ کھیلنا ہو گی اور اگر ہم ان کنڈیشنز میں اپنی فطری گیم کھیلنے میں کامیاب ہوئے تو پاکستان کو ہرانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

کیوی بلے باز نے امید ظاہر کی کہ وہ پہلا میچ جیت کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ابوظہبی اور دبئی کی کنڈیشنز شارجہ سے کافی مختلف ہیں اور جیسا کہ ہم نے آسٹریلیا اور پاکستان کے میچوں میں دیکھا، یہاں کی وکٹیں سلو اور باﺅنس کم ہے تاہم افغان پریمیر لیگ (اے پی ایل) کھیلنے سے کافی تجربہ حاصل ہوا۔

مزید : کھیل