سعودی عرب میں 2018ء کے دوران ترسیلات زر کی سب سے زیادہ کمی ریکارڈ

سعودی عرب میں 2018ء کے دوران ترسیلات زر کی سب سے زیادہ کمی ریکارڈ
سعودی عرب میں 2018ء کے دوران ترسیلات زر کی سب سے زیادہ کمی ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں ستمبر کے مہینے کے دوران غیر ملکیوں کی جانب سے ترسیلات زر کم ہو کر 9.83 ارب ریال تک آ گئی۔ اس کے مقابل اگست میں ترسیلات زر کا مجموعی حجم 10.427 ارب ریال تھا یعنی کہ ستمبر کے مہینے میں اس میں 5.65 فیصد کمی واقع ہوئی۔رواں سال کے دوران یہ اب تک کی سب سے زیادہ کمی شمار کی جا رہی ہے۔
میڈیارپوررٹس کے مطابق سعودی عرب میں ملازمتوں پر مقامی افراد کو بھرتی کرنے کا پروگرام نافذ العمل ہو چکا ہے، ان میں بعض ایسے سیکٹرز بھی ہیں جن پر مکمل طور سے غیر ملکی ورکروں کا کنٹرول تھا۔ اس اقدام کا مقصد مملکت میں بے روزگاری کی شرح کو کم کرنا اور سعودی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔سال 2018ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران غیر ملکیوں کی ترسیلات زر کی مالیت 32.439 ارب ریال رہی جبکہ 2017ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران یہ حجم 32.380 ارب ریال تھا۔رواں سال کے آغاز کے بعد سے اب تک سعودی عرب میں غیر ملکیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 107.5 ارب ریال بھیجے گئے۔ 2017ء میں اسی عرصے کے دوران بھیجی گئی رقم کا حجم 103.396 ارب ریال تھا۔یاد رہے کہ سعودی حکومت نے جنوری 2018ء سے غیر ملکی ورکروں پر ٹیکس عائد کر دیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -بزنس -