شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم سائن کرلی 

شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم سائن کرلی 
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم سائن کرلی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ سپرسٹار شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم سائن کرلی ہے، جس کی شوٹنگ کا آغاز اگلے سال فروری میں ہوگا۔شاہ رخ خان کی یہ نئی فلم بھارت کے پہلے خلاباز راکیش شرما کی زندگی پر مبنی ہے۔رپورٹس تھی کہ اس فلم کا نام ’سلیوٹ‘ رکھا جائے گا تاہم اب خبریں ہیں کہ فلم ساز اس کا نام ’سارے جہاں سے اچھا‘ رکھنے کا ارادہ کررہے ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فلم کے پروڈیوسر رونی اسکریووالا نے میڈیا کو بتایا کہ فلم کی شوٹنگ اگلے سال فروری میں ہوگی۔اس فلم کی کہانی انجم راجابالی نے تحریر کی، جبکہ ہدایات مہیش متھائی دیں گے۔یاد رہے کہ شاہ رخ خان سے قبل اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کی آفر عامر خان کو دی گئی تھی، تاہم انہوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا جبکہ عامر خان نے بعدازاں شاہ رخ خان سے درخواست کی کہ وہ ان کی جگہ اس فلم میں مرکزی کردار ادا کریں۔جس کے بعد شاہ رخ نے عامر کی اس درخواست کو قبول بھی کرلیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال یہ خبریں بھی سامنے آئیں تھی کہ فلم میں دپیکا پڈوکون یا ایشوریا رائے بچن میں سے کسی ایک کو کاسٹ کیا جائے گا، تاہم اب رپورٹس ہیں کہ بھومی پڈنیکر مرکزی اداکارہ کا کردار نبھائیں گی۔البتہ پروڈیوسر نے کہا کہ انہوں نے فی الحال کسی اداکارہ کو کاسٹ نہیں کیا، تاہم وہ جلد اداکارہ کے نام کا اعلان کریں گے۔

مزید :

تفریح -