”ٹی 20 فارمیٹ میں پاکستان اور دوسری ٹیموں میں بڑا فرق کیا ہے؟“ کپتان سرفراز احمد نے اس سوال کا ایسا حیران کن جواب دیدیا کہ صحافی بھی دیکھتے رہ گئے

”ٹی 20 فارمیٹ میں پاکستان اور دوسری ٹیموں میں بڑا فرق کیا ہے؟“ کپتان سرفراز ...
”ٹی 20 فارمیٹ میں پاکستان اور دوسری ٹیموں میں بڑا فرق کیا ہے؟“ کپتان سرفراز احمد نے اس سوال کا ایسا حیران کن جواب دیدیا کہ صحافی بھی دیکھتے رہ گئے

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی بہت طاقت ور ہے تاہم اپنا مومینٹم برقرار رکھتے ہوئے جیت حاصل کر کے سیریز کا فاتحانہ آغاز کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

ٹی 20 فارمیٹ میں پاکستان اور دیگر ٹیموں میں سب سے بڑا فرق فیلڈنگ کا ہے کیونکہ ہماری فیلڈنگ بہت ہی زبردست ہو گئی ہے اور کھلاڑی صحیح وقت پر کیچ پکڑ رہے ہیں اور رن آﺅٹ کر رہے ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز گزر گئی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز بھی بہت اہم ہے کیونکہ کیویز ٹیم بھی ٹی 20 ٹیم میں اچھی کارکردگی دکھاتی آئی ہے، ہم اپنا مومینٹم برقرار رکھتے ہوئے پہلے میچ میں جیت حاصل کر کے فاتحانہ آغاز کرنے کی کوشش کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ دونوں ٹیمیں اپنی اپنی جگہ مضبوط ہیں مگر میں سمجھتا ہوں کہ آسٹریلیا کی ٹیم بہت طاقت ور تھی جس کے پاس میچ ونر کھلاڑی موجود تھے، جیسا کہ میکس ویل نے وکٹ پر زیادہ وقت گزارا تو وہ میچ کو بہت قریب لے گیا، نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی بہتر ہے جس کے پاس کولن منرو، ولیم سن، ایڈم ملنے، ٹم ساﺅتھی جیسے کھلاڑی ہے تو ہم اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

صحافی کے سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ ٹی 20 فارمیٹ میں ہماری ٹیم میں خاص بات یہ ہے کہ ایک تو نوجوان لڑکے زیادہ ہیں دوسرا کافی انرجیٹک ہیں اور بہت خاص فیلڈنگ کر رہے ہیں، کھلاڑی صحیح وقت پر کیچ پکڑ رہے ہیں اور صحیح وقت پر رن آﺅٹ کر رہے ہیں جیسا کہ ہم نے آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں دیکھا، تو ہماری فیلڈنگ باقی ٹیموں سے بہت بہتر ہو گئی ہے۔

مزید : کھیل