نائب امیر جے آئی کا طالبعلم افراسیاب کے ساتھ ہونے والے ظلم پر اظہار افسوس

      نائب امیر جے آئی کا طالبعلم افراسیاب کے ساتھ ہونے والے ظلم پر اظہار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان سے میڈیکل کے طالب علم افراسیاب خان کے سرپرست ڈاکٹر محمد اجمل خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں جماعت اسلامی نورڑ کے امیر جاوید خان اور پی کے 89کے امیدوار ملک یوسف خان بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر محمد اجمل خان نے ملاقات میں طالب علم افراسیاب خان کے اغواء کی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے بتایا کہ 19جولائی عشاء کی نماز کے دوران دہشتگردوں کی بربریت کے نتیجے میں ایک نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جب کہ افراسیاب کو زخمی حالت میں گن پوائنٹ پر اغواء کرلیا۔ ڈاکٹر محمد اجمل خان نے انتہائی افسوس کے ساتھ کہا کہ پوری انتظامیہ اور ادارے ابھی تک مغوی کو بازیاب کرنے اور دہشتگردوں کو گرفتار کرنے اور انہیں سزا دینے میں ناکام رہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے میڈیکل کا طالب علم افراسیاب کے ساتھ ہونے والے ظلم پر افسوس کا ظہار کیا اور ان کے خاندان والوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ صوبائی اور ضلعی انتظامیہ اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی طرف سے اس کیس کے بارے میں عدم دلچسپی اور عدم توجہ انتہائی قابل افسوس ہے۔ پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ عوام کے جان و مال اور آبرو کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ تمام اداروں کو حرکت میں لاکر افراسیاب کو بازیاب کرائے اور مجرموں کو عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کے لئے جلد از جلد گرفتار کرے۔