ضلعی انتظامیہ کی پٹواریوں کو عوام سے مکمل تعاون کی ہدایت

  ضلعی انتظامیہ کی پٹواریوں کو عوام سے مکمل تعاون کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے مختلف پٹوار خانوں کا دورہ کر تے ہوئے ریکارڈ چیک کر تے ہوئے پٹواریوں کو عوام کے ساتھ مکمل تعاون کر نے کی ہدایت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرپشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پرپشاور میں ضلعی انتظامیہ کے افسران پٹوار خانو ں کا مسلسل دورہ کر رہے ہیں۔ اورموقع پر موجود سائلین سے ملاقات کر کے ان کے مسائل حل کر تے ہیں۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرسید ایوب شاہ نے ہزار خوانی، سردارگڑھی اور شاہ ڈھنڈ کے پٹوار خانوں کا دورہ کیا اورپٹوار خانوں میں ریکارڈ چیک کیا اور پٹواریوں کو اپنا ریکارڈ مکمل رکھنے کا حکم دیا۔ انھوں نے پٹوایوں کو حکم دیا کہ عوام کو اپنے ریکارڈ اور نقول کی فراہمی میں آسانی پیدا کریں اور عوام کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں۔اس موقع پر افسران پٹوارخانوں میں موجود سا ئلین سے بھی ملے اور متعلقہ پٹواریوں کو ان کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پٹواریوں کے خلاف شکایت کی صورت میں ان کو تحریری درخواست دیں۔یا موبائل نمبر 0345-9144441 پر اپنی شکایات وٹس ایپ کریں تاکہ شکایات کا ازالہ کیا جا سکے۔