آزدای مارچ میں عوام کے جم غفیر سیپی ٹی آئی میں کھلبلی مچ گئی، مہرسلطانہ
پشاور(سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات و سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی مہر سلطانہ نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے شروع ہوتے ہی وفاقی حکومت کے درجنوں ترجمانوں نے اپنی نوکریاں بچانے کیلئے حکومتی مشینری کو اپوزیشن کیخلاف استعمال کرنا شروع کر دیا ہے اب عوام کی ٹھاٹیں مارتا سمندر تبدیلی سرکار کو بہاکر ہی رہیگا۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ ڈیڑھ سال سے زیادہ وقت حکومت میں ہوتے ہوئے کچھ ڈیلیور نہیں کیا جبکہ اصل مسائل اور انتخابی وعدوں سے توجہ ہٹانے کیلئے اپوزیشن کے رہنماؤں پر بے بنیاد الزامات عائد کرکے جیلوں میں بیگناہ بند کردئیے تاہم عوام کے دلوں سے پیپلز پارٹی کی قیادت سے محبت کا جذبہ ختم نہ کر سکی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ میں عوام کی ہجوم دیکھ کر پاکستان تحریک انصاف میں صف ماتم بچھ گئی ہے اور ہر کسی کو اپنی کرسی کی فکر پڑ گئی ہے کوئی عوامی مسائل حل کرنے عوام کی طرز زندگی بدلنے و بہتر بنانے اور انکو سہولیات وحقوق کی فراہمی میں مخلص نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت چند دنوں کی مہمان ہے اور بہت جلد حکومت اپنی بوریاں بستر لپیٹ کر انکو ہمیشہ کیلئے چھٹی مل جائیگی کیونکہ انہوں نے عوام کو مایوسی کے سواء کچھ نہیں دیا ہے اور وہ دن دور نہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک بار پھر مرکز اور چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کوبہتر طبی سہولیات فراہم نہ کرنا سیاسی انتقام ہے اور اگر خدا نخواستہ ان کی زندگی کو کسی بھی قسم کا خطرہ لاحق ہوا تو اس کی تمام تر زمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک معاشی طور پر تباہی کی طرف گامزن ہے ملک کا ہر طبقہ سلیکٹڈ حکومت کیخلاف ہے اس وقت ملک کو پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی ضرورت ہے اور پیپلز پارٹی ہی واحد سیاسی پارٹی ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔
