صوابی،جمال آباد گھر میں ڈاکہ،ڈاکو لاکھوں مالیت کے زیورات اور دیگر سامان لے گئے
صوابی(بیورورپورٹ)موضع جمال آباد میں چار مسلح نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور دیگر سامان چھین کر فرار ہو گئے۔ جب کہ مزاحمت پر مالک مکان کو زخمی کر دیا شیرین کمال نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ چار نامعلوم مسلح افراد ان کے گھر داخل ہو گئے اور ان کے کمرے کا دروازہ توڑا اور ان سے بٹوہ چھین لیا جس میں چار سو روپے کے علاوہ ان کا شناختی کارڈ بھی موجود تھا اسی طرح ملزمان نے دوسرے کمرے کا دروازہ توڑ کر داخل ہو گئے جہاں موجود تقریباً بارہ تولے زیورات، ایک عدد لیپ ٹاپ، چار عدد گھڑیاں اور پچاس روپے نقد چھین کر فرار ہو گئے۔ اس دوران ہاتھا پائی سے مالک مکان زخمی ہو گیا۔صوابی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے#
