مولانا عطاء الحق درویش کی مولانا مفتی سلطان محمد کے قتل کی مذمت
صوابی(بیورورپورٹ)جے یو آئی صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل مولانا عطاء الحق درویش نے جے یو آئی باجوڑ کے رہنما، نوجوان عالم دین اور سابق صوبائی اسمبلی کے امیدوار مولانا مفتی سلطان محمد کی شہادت کی شدید مذمت کر تے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مولانا مفتی سلطان محمد کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفر کر دار تک پہنچایا جائے بصورت دیگر جے یو آئی اس کے خلاف ملک بھر میں بھر پور احتجاج شروع کرئے گی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہادتیں ہمارا راستہ نہیں روک سکتی۔ انقلاب کا قافلہ اسلام آباد کی طرف چل پڑا ہے اور انشاء اللہ انقلاب کے ذریعے سلیکٹڈ حکمرانوں کا بوریا بستر گول کرینگے انہوں نے اللہ پاک سے مرحوم کی شہادت قبول کرنے اور اپنی جوار رحمت میں جگہ دینے اور پسماندگان کو صبر و جمیل عطا فرمانے کی دُعا کی#
