ضلعی انتظامیہ آزادی مارچ میں روڑے اٹکانے سے باز رہے،جمعیت ہنگو

  ضلعی انتظامیہ آزادی مارچ میں روڑے اٹکانے سے باز رہے،جمعیت ہنگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ہنگو(بیورورپورٹ) ضلعی انتظامیہ آزادی مارچ میں روڑے اٹکانے سے باز رہے،ٹرانسپورٹرز کو ہراساں کرنے کی مزمت کرتے ہیں،ڈپٹی کمشنر ہنگو سمیت تمام انتظامی افسران پر امن احتجاج میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں،جے یو ائی اور دیگر اپوزیشن جماعتیں تاجر باردری کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں،ہنگو سے ہزاروں افراد آزادی مارچ میں شرکت کریں گئے ان خیالات کا اظہار جے یو ائی کے ضلعی امید مولانا تحسین اللہ،سابق ایم پی ائے مفتی سید جنان،سابق ضلع ناظم مفتی عبید اللہ،حاجی ضیا السلام کاکا خیل اور دیگر نے ہنگو پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتین ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پر امن اور جمہوری احتجاج ہمارا حق ہے مگر حکومت اس مارچ کو روکنے کے لیے آمرانہ طور طریقے اور حربے استعمال کر رہی ہے۔ہنگو کی مقامی انتظامیہ رکاوٹیں کھڑی کر کے راستے بند کر رہی ہے،کنٹینرز سے رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں اور ترانسپورٹز کو ہراساں کیا جا رہا ہے ان فسطائی ہتھکنڈوں کے باو جود ہم تاریخی مارچ کریں گئے اور ہر حال میں اسلام آباد پہنچیں گئے۔مولانا تحسین اللہ،مفتی عبید اللہ اور دیگر رہنماوں نے خبر دار کیا کہ اگر حکومت نے روش نہ بدلی اور ریاستی طاقت سے پر امن مارچ کو روکنے کی کوشش کی تو اس کے بھیانک نتائج برآمد ہونگے۔جمعیت کے رہنماوں نے کہا کہ تبدیلی وقت کی ضرورت ہے کیونکہ اج پوری قوم مہنگائی،بے روز گاری اور معاشی بد حالی کا شکار ہے اور حکمرانوں کی نا اہلی کھل کر سامنے ا چکی ہے۔رہنماوں نے واضح کیا کہ دھرنا اور مارچ جمہوری عمل ہے جہاں ہمیں روکا گیا وہیں دھرنا دیا جائے گا۔