نائن الیون کے بعد پختونوں پر سرزمین تنگ کردی گئی،تاج اکبر خان

  نائن الیون کے بعد پختونوں پر سرزمین تنگ کردی گئی،تاج اکبر خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مردان (بیورورپورٹ) خیبرسوسائٹی اوراے این پی امریکہ کے صدر تاج اکبر خان نے کہاہے کہ نائن الیون کے بعد پاکستانیوں خصوصاً پختونوں کی زندگی مشکل ہوگئی ہے پختونوں کی اصل چہرہ دنیا کو دکھانے کوشاں ہیں وہ مردان پریس کلب کی جانب سے اعزازمیں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے پریس کلب کے صدر لطف اللہ لطف،جنرل سیکرٹری ایم بشیرعادل،سینئر صحافی ہدایت الرحمان ہوتی کے علاوہ سابق ضلع ناظم او راے این پی کے سابق صدر حمایت اللہ مایار ایڈووکیٹ نے مہمان کو خو ش آمد ید کہاکہ اور پریس کلب کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی تاج اکبر خان نے کہاکہ امریکہ میں ہم پختون کلچر او رتہذیب کو زندہ رکھنے کے لئے کوشاں ہیں خیبرسوسائٹی پختونوں کے مسائل کے حل کو ترجیح حاصل ہے انہوں نے کہاکہ پاکستانیوں کو ڈیڈباڈی کو وطن پہنچانے میں شدید مشکلات تھیں سوسائٹی کے قیام کے بعدان مسائل پر قابوپالیاگیاہے انہوں نے کہاکہ نائن الیون کے بعد ہمارے مشکلات بڑھ گئے ہیں تاہم سوسائٹی پختون کا اصل چہرہ دنیا کو دکھانے کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی زرمبادلہ بڑھانے میں اہم کردار اداکررہے ہیں اور جب بھی پاکستان پر مشکل وقت آیاہے ہم نے ہر اول دستے کے طورپر کام کیاہے متاثرین سوات اورسیلاب کے دوران امریکہ میں مقیم پختونوں نے بھرپورمالی معاونت کی ہے اس موقع پر سینئر صحافی ہدایت الرحمان ہوتی نے خیبرسوسائٹی کے صدر کو چادر اورٹوپی کے تحائف پیش کئے۔