احسن اقبال کی شیخوپورہ میں اراضی کاانکشاف،نیب نے ریکارڈ طلب کرلیا
شیخوپورہ (بیورورپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کی شیخوپورہ کے گاؤں چک نمبر 4 رحمان آباد میں 14 ایکڑ اراضی نکل آئی ہے جس کی مالیت کا اندازہ لاکھوں روپے میں لگایا گیا ہے باخبر ذرائع کے مطابق نیب پنجاب کی انکوائری ٹیم نے نارووال سپورٹس سٹی کی تعمیر میں کروڑوں روپے کی خرد برد اور سنگین نوعیت کی دیگر بے ضابطگیوں کے مبینہ الزامات کی تحقیقات کا دائرہ بڑھاتے ہوئے احسن اقبال کی اس اراضی کا مصدقہ ریکارڈ محکمہ مال شیخوپورہ سے فوری طور پر طلب کر لیا ہے اس ضمن میں نیب پنجاب کی طرف سے محکمہ مال کو جاری کی جانے والی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ وہ احسن اقبال ان کے بیٹے محمود اقبال اور خاندان کے دیگر 4 افراد کے نام پر ضلع شیخوپورہ میں ممکنہ طور پر خریدی جانے والی تمام غیر منقولہ املاک کا ریکارڈ بھی فراہم کرے دریں اثناء احسن اقبال کے خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کے ننہال کا تعلق شیخوپورہ کے گاؤں چک نمبر 4 رحمان آباد سے تھا اور وہ سابق صدر بار ایسوسی ایشن اور لیگی رہنماء رانا افضل الرحمنٰ مرحوم کے بھانجے ہیں چک نمبر 4 رحمان آباد میں ان کی اراضی موروثی ہے۔
اراضی کاانکشاف
