سرائے نورنگ،5 اشتہاری از خو د قانون کے حوالے

  سرائے نورنگ،5 اشتہاری از خو د قانون کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)پیزوپولیس نے اعضر خیل میں کاروائی کرتے ہوئے پولیس کومطلوب پانچ اشتہاریوں جو کہ 2002 سے قتل اقدام قتل سمیت ایک درجن سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب پانچوں اشتہاریوں نے اپنے آپ کوخودقانون کے حوالے کردیا‘تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت قاسم علی خان کی ہدایت پر ڈی پی ایس پی ہیڈکوارٹر ہدایت اللہ شاہ نے ایس ایچ او تھانہ پیزو اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پیزو کے نواحی علاقہ اعضرخیل میں اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماررہے تھے جس سے اشتہاری تنگ ہوکرپولیس کومطلوب پانچ اشتہاریوں میر احمد ولد یار محمد، احسان ولد یار محمد، توصف ولد اسلم، فیض دل ولد شیردل، آصف ولد یوسف سکنان اعضر خیل جو کہ قتل اقدام قتل سمیت دیگر سنگین ایک درجن سے زائد مقدمات میں پولیس کو 2002  سے 20019 تک مطلوب تھے پانچ اشتہاریوں   نے بالاآخر تھانہ پیزو ایس ایچ اوسب انسپکٹر ظہیر خان کو گرفتاری پیش کرکے اپنے آپ کوقانون کے حوالے کردیا۔