نانبائی ایسوسی ایشن کا آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، افغانستان سپلائی کیخلاف مظاہرہ
پشاور(سٹی رپورٹر)خیبرپختونخوا نانبائی ایسو سی ایشن نے آٹے کی بور ے کی قیمتوں میں اضافے اور آٹے کی افغانستان سپلائی کرنے کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت سے مظالبہ کیا کہ آٹے کی قیمتوں میں ایک ہفتہ کے اندر کمی کی جائے بصورت دیگر آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کرینگے مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے۔مظاہرے کی قیادت صوبائی صدر حاجی محمد اقبال اور دیگر ساتھیوں نے کی۔اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جیناحرام کر رکھاہے جہاں اشیاء خردوونوش قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے وہی آٹے کی بوری کی قیمت میں 400روپے تک اضافہ ہوا ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹے کی افغانستان برآمداد سے قیمتیں بڑھی ہے جو نانبئیوں کے معاشی قتل عام کے مترادف ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک ہفتہ کے انداندر آٹا کی قیمتوں میں کمی کی جائے جبکہ فی کلو آٹا کی قیمت 30روپے مقرر کرنے سمیت افغانستان کو آٹے کی سپلائی پر پابندی لگائی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کرینگے۔
