منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بھاری مقدار میں چرس برآمد

منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بھاری مقدار میں چرس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو خواتین سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان موٹر کار کے ذریعے 8 کلو گرام سے زائد چرس سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ داودزئی پولیس نے شالم پل چارسدہ روڈ ناکہ بندی کے دوران دھر لیا، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی موٹر کار بھی تحویل میں لے لی گئی ہے، خواتین سمگلرز کو وومن پولیس اسٹیشن جبکہ مرد ملزم کو تھانہ داودزئی منتقل کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی رورل کیپٹن (ر) علی بن طارق کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی،جس پر رورل ڈویژن میں داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی جس کے دوران ڈی ایس پی رورل یاسین خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ داؤدزئی عمران اللہ نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ شالم پل ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک الٹو موٹر کار نمبری LEA-2554کو روک کر تلاشی لینے پرگاڑی میں مو جو د دو خواتین مسماۃ(ن) زوجہ ایاز سکنہ عمرزئی،مسما ہ(ک)زوجہ شوکت عالم ساکنان عمرزئی اور ڈرائیور ثمین ولد مکمل شاہ سکنہ ماشو خیل کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے مجموعی طور 8 کلو گرام سے زائد چرس برآمدکر لی گئی، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی موٹر کار تحویل میں لے کر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے