افغان سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 65طالبان ہلاک، 19زخمی، 2گرفتار

افغان سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 65طالبان ہلاک، 19زخمی، 2گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(آئی این پی)افغانستان میں اے ایس ایف کی تازہ کارروائی میں 65افغان طالبان ہلاک جبکہ 19سے زائد زخمی اور 2گرفتار ہو گئے،اے ایس ایف نے یہ کارروائیاں بیک وقت 10صوبوں میں کارروائیاں کیں،ان کارروائیوں میں طالبان کے متعدد بھاری اور ہلکے ہتھیاروں،ٹھکانوں، ایک موٹر سائیکل اور گاڑی کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں میں افغانستان میں اے ایس ایف کی تازہ کارروائی میں 65افغان طالبان ہلاک جبکہ 19سے زائد زخمی اور 2گرفتار ہو گئے۔اے ایس ایف نے یہ کارروائیاں بیک وقت 10صوبوں جن میں بل، ننگرہار، بغلان، قندھار، قندوز، فاریاب، ہلمند، پکتیا، بلخ، زابل اور ارزگان شامل ہیں میں کیں۔سیکیورٹی فورسز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ن کارروائیوں میں طالبان کے متعدد بھاری اور ہلکے ہتھیاروں،ٹھکانوں، ایک موٹر سائیکل اور گاڑی کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔
طالبان ہلاک