عوام سلیکٹیڈ وزیراعظم کو مزید برداشت نہیں کرسکتے، شیراعظم وزیر

عوام سلیکٹیڈ وزیراعظم کو مزید برداشت نہیں کرسکتے، شیراعظم وزیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنوں (بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر شیراعظم خان وزیر نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان کو مذید ایک منٹ بھی برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں اپوزیشن کی نو جماعتوں کی بارات وزیر اعظم کا استعفیٰ لیکر آئے گی،میڈیا پر پابندی کسی صورت قبول نہیں 31اکتوبر کو عوام کا سمندر اسلام آباد جائے گا موجودہ حکومت عوامی حکومت ہوتی تو پاکستان کے ہر گلی کوچے سے لوگ حکومت کے خلاف نہ نکلتے اپوزیشن جماعتیں وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگنا نہیں چاہتی بلکہ چھیننا چاہتی ہیں حکومت آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے قائدین پر ایک روپے کا کرپشن بھی ثابت نہ کرسکی پیپلز پارٹی کسی صورت ڈیل نہیں کریگی کیونکہ پیپلز پارٹی کے قائدین کا دامن صاف ہے پیپلز پارٹی آزادی مارچ کا حصہ بنے گی اور فیصلہ کن تحریک میں آخری دم تک ساتھ دیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے وفد سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کپتان نے الیکشن میں ملک کے نوجوانوں اور عوام کو سبز باغ دکھائے اور تبدیلی کے نعرے پر نئے پاکستان بنانے والے عمران نیازی نے رانے پاکستان کا خلیہپ بھی بھگاڑ دیا تاجر،ڈاکٹر،اساتذہ،سرکاری محکموں کے ملازمین اور ملک کے ہر طبقے کے وگ حکومت سے نالاں ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کٹھ پتلی حکومت کو مذید ایک منٹ کیلئے بھی برداشت کرنے کو تیار نہیں،ہوشربا مہنگائی پر پوری قوم سراپا احتجاج ہے اور سفید پوشی کا بھرم رکھنا مشکل تر ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خود تو126کا دھرنا شو کیا لیکن اپوزیشن کی آزادی مارچ سے خواس باختہ ہیں اور مارچ کے شرکاء کا راستہ روکنے کیلئے کنٹینرز لگا رہے ہیں لیکن آزادی مارچ کے شرکاء کے سامنے کنٹینرز ریت کی دیوار ثابت ہوں گے اور پیپلز پارٹی کے کارکن اور آزادی مارچ کے شرکاء ہر صورت اسلام آباد پہنچ کر نا اہل وزیر اعظم کو گھر بھیج دیں گے۔