ذوالفقار خان کھوسہ کی ورکرز، سابق ناظمین اورمختلف وفود سے ملاقاتیں،اہم امورپرتبادلہ خیال

  ذوالفقار خان کھوسہ کی ورکرز، سابق ناظمین اورمختلف وفود سے ملاقاتیں،اہم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر) سینئر سیاستدان سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور اس کا ایٹمی پروگرام یہو د ونصاریٰ کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اپنی رہائش گاہ کھوسہ ہاؤس میں (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

سیاسی ورکرز،سابق ناظمین اور شہریوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ پاکستان عالم اسلام کے رہنماء کے طور پر ذمہ داریاں نبھا رہا ہے فلسطین،کشمیر،بوسینیا،میانمار اور افغانستان کے مسائل پر پاکستان نے بھر پور سفارتکاری کی جو دنیا اور خصوصاً یہود و نصاری کی آنکھوں میں کھٹک رہی ہے سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ ہمیں اندرونی اختلافات ختم کر کے اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنا ہو گا اتحاد و ایمان سے رہنا ہو گا کہ اس میں سب کی بھلائی ہے پاکستان رہتی دنیا تک قائم رہے گا اس کی بقاء میں ہی سب کی بقا ء ہے۔
ذوالفقارکھوسہ