چوک کمہاراں والا، شیر شاہ روڈ پرآپریشن، متعدد گاڑیاں تھانے بند
ملتان (نیوز رپورٹر) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان کے ای ٹی او موٹر برانچ (ایم آر) میاں محمد فاروق کی ہدایت پر انسپکٹر ریحان فاروق جاٹ کی نگرانی میں ایکسائز سکواڈ کا غیر رجسٹرڈ اور شارٹ ٹوکن ٹیکس کی حامل گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاون (بقیہ نمبر41صفحہ12پر)
متعدد غیر رجسٹرڈ گاڑیاں تھانہ میں بند جبکہ بیسیوں گاڑیوں کے شارٹ ٹوکن کے باعث چالان کئیے گئے ہیں ذرائع کے مطابق ایکسائز سکواڈ نے ملتان کے داخلی راستوں چوک کمہارانوالہ اور شیرشاہ روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے 5 غیر رجسٹرڈ کاریں تھانوں میں بند کردی ہیں جبکہ 30 کمرشل اور پرائیویٹ گاڑیوں کے ٹوکن شارٹ ہونے پر چالان کرکے دستاویزات اپنے قبضہ میں لے لی ہیں محکمہ ایکسائز کو اس کاروائی سے لاکھوں روپے کی ٹیکس ریکوری متوقع ہے۔
گاڑیاں
