لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر حکومت سے تفصیلی جواب طلب

لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر حکومت سے تفصیلی جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ مجریہ2019ء کے خلاف دائر درخواستوں پر حکومت پنجاب سے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔ قائم مقام چیف جسٹس مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ کی سربراہی تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی ایک شق دوسری شق سے نہیں ملتی،حکومت کہتی تھی کہ قانون میں کوئی غلطی نہیں،اب سیکرٹری قانون کہہ رہے ہیں کہ قانون میں ترمیم کی ضرورت ہے،ہمیں بتایا جائے کہ ان ترامیم میں کتنا وقت درکار ہے(بقیہ نمبر56صفحہ12پر)


؟کیا ہم حکومت کی آسانی کے لئے پورا قانون کالعدم قرار دے دیں؟قانون میں میں اتنی خامیاں ہیں کہ سیکرٹری قانون بھی مطمئن نہیں، سیکرٹری قانون نے کہا کہ ترامیم کے مسودے پر نظر ثانی کررہے ہیں مناسب وقت درکار ہے،عدالت نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ کے پاس ان ترامیم کا مسودہ آگیا ہے؟پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ قانون میں کچھ ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔
لوکل ایکٹ3