ٹیکسوں، مہنگائی کیخلاف ریلیاں، مختلف شہروں میں تاجر برادری تقسیم،جھگڑے تلخ کلامی

  ٹیکسوں، مہنگائی کیخلاف ریلیاں، مختلف شہروں میں تاجر برادری تقسیم،جھگڑے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی،مظفرگڑھ، حاصل پور(تحصیل رپورٹر + بیورو رپورٹ، نامہ نگار)میلسی میں ہڑتال کی کال پر تاجر برادری دو حصوں میں تقسیم ہو گئی تاجروں کی اکثریت نے ہڑتال کی کال مسترد کر دی میلسی شہر میں 80 فیصد مارکیٹیں اور دکانیں کھلی رہیں جبکہ چند (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

مارکیٹوں میں کاروبار مکمل طور پر بند رہا مرکزی انجمن تاجران کے صدر شیخ محمد سلیم اور ان کے ساتھیوں نے حکومت کی جانب سے تاجروں پر عائد کیئے جانیوالے ٹیکسوں کیخلاف ہڑتال کی کال دی جبکہ تاجراتحاد میلسی کے رہنماؤں سید شیراز کاظمی، ملک محمد حبیب، حیدر خان اور ان کے دیگر ساتھیوں نے ہڑتال کی مخالفت کرتے ہوئے شہریوں سے دکانیں کھولنے کی اپیل کی دونوں گروپوں نے اس سلسلے میں شہر بھر میں رابطہ مہم چلائی تا ہم گذشتہ روز میلسی شہر میں جزوی طور پر چند بازاروں اور مارکیٹوں میں ہڑتال ہو سکی جبکہ 80 فیصد سے زائد شہر کے کاروباری ادارے دکانیں اور مارکیٹیں کھلی رہیں اس سلسلے میں شیخ محمد سلیم گروپ کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی اور شرکاء نے دکانیں بند کروانے کی کوشش کی تا ہم اکثریت نے ان کی کال پر کان نہ دھرے میلسی تاجر اتحاد کے رہنماء سید شیراز کاظمی نے کہا کہ تاجر برادری دیانتداری سے ٹیکس دینا چاہتی ہے لیکن بعض عناصر اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کیلئے آئے روز ہڑتالوں کی کال دیکر تاجروں کا خود معاشی قتل کر رہے ہیں۔آل پاکستان انجمن تاجران کی کال پر گزشتہ صبح تاجروں نے اپنے کاروباری مراکز کو بند رکھا،قنوان چوک،ملتان روڈ،علی پور روڈ،ڈیرہ غازیخان روڈ،اندرون بازار،موبائل مارکیٹ اور جھنگ روڈ سمیت شہر کے تقریبا تمام بڑے کاروباری مراکز بند رہے۔تاجروں کی جانب سے ملتان روڈ پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیاگیا جس میں حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران کے ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب عامر سلیم شیخ،ضلعی صدر امیرحسن،ملک جاوید اختر،چیئرمین شان شیخ،جنرل ودیگر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت تاجروں پر لگائے گئے اضافی ٹیکسز فوری طور پر واپس لے،ان کا کہنا تھا کہ اگر ظالمانہ ٹیکسز واپس نہ لئے گئے تو اگلے مرحلے میں ہڑتال کا دورانیہ بڑھائیں گے۔بعدازاں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ دکاندار اور کارکن اکٹھے ہوگئے اور شہر کے مختلف علاقوں میں خود دکانیں کھلواتے رہے اور دوپہر 12 بجے تک شہر بھر کی دکانیں کھول دی گئیں،دکانوں کو کھلوانے کے لیے تاجروں کو قائل کرنے کے دوران قنوان چوک پر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ تاجروں کے دوران جھگڑا بھی ہوا جس میں دوسرے تاجروں نے بیچ بچاؤ کرایا۔حاصل پور میں تاجرتنظیمیں تین حصوں میں تقسیم ہونے کی وجہ سے جزوی ہڑتال مین بازار، ریلوے روڈ، غلہ منڈی بند رہی جبکہ سبزی مندی، چھونا والا، جنگی چوک، راجہ چوک، بلدیہ روڈ کھلے رہے اس موقع پر انجمن تاجران کے مرکزی صدر ڈاکٹر منصور خاں کھرل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ انجمن تاجران حکومت کو ٹیکس دینا چاہتی ہے مگر طریقہ کار واضع نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں میں لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے انہوں نے کہاکہ حاصل پو رمیں تاجروں نے مفاد پرست ٹولے کی ہڑتال کی اپیل ناکام بنا دی ہے کیونکہ غریب بے روزگار نہیں ہونا چاہتے انہوں نے کہاکہ غریبوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے والے ہڑتالوں کی اپیل کرتے ہیں اس موقع پر چیئرمین محمدطلحہ اویس، سیکرٹری جنرل فیصل بھٹی نے کہاکہ پاکستانی تاجر حکومت کو ٹیکس دینا چاہتے ہیں مگر چند تاجروں کا لبادہ اوڑھ کر تنظیمیں امن و امان کو خراب کرنا چاہتی ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت تاجر برادری سے ٹیکس کی رکواری میں آسانیاں پیدا کرے جبکہ حمید گروپ اور رنگا گروپ نے ہڑتال کی مکمل سپورٹ کی اور چند تاجر انار کلی بازار میں زبردستی دوکانیں بند کرواتے رہے انتظامیہ خاموش رہی۔