حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث معاشی بحران بڑھ گیا، حبیب اللہ شاکر
مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ)معروف قانون دان وپیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما حبیب اللہ شاکر کا کہنا ہے کہ ہمیں این آراو کا طعنہ دینے والوں نے پرویز مشرف کے خلاف استغاثہ تحلیل کرکے مشرف کو این آر او دے دیا،اگلے مرحلے میں وکیل ہی تبدیل کردیا جائے گا۔مظفرگڑھ پریس کلب میں پیپلز لائرز فورم کے ڈویڑنل صدر سردار ظفر لغاری ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے معروف قانون دان و پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما حبیب اللہ شاکر کا کہناتھا کہ جوکہتے تھے مر جائیں گے این آراو نہیں (بقیہ نمبر11صفحہ12پر)
دیں گے آج خورشید شاہ،شاہد خاقان عباسی،نواز شریف،مریم نواز کو پکڑپکڑ کر ہسپتال بھیج رہے ہیں۔حکومتی وزیر شیخ رشید خود کہہ رہے ہیں کہ آصف علی زرداری حقیقتاً بہت بیمار ہیں اس کے باوجود انہیں مناسب طبی سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں۔ان کا مزید کہناتھاکہ پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی حمایت کرتی ہے لیکن ہم دھرنا کے مخالف ہیں کیونکہ ہمارے دور ادوار میں ہمیں بھی دھرنا کے ذریعے فارغ کیاگیاتھا۔حکمرانوں نے روزگار دینے کی بجائے لوگوں کا روزگار چھینا ہے پوچھنا چاہتا ہوں ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر کہا ہیں۔حبیب اللہ شاکر نے مزید کہا کہ میڈیا اینکرز کے دوسرے چینلز پر پروگرام میں شرکت پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں پیپلز پارٹی میڈیا پر قدغن کے خلاف اور صحافیوں کے ساتھ ہے۔انہوں نے بلاول بھٹو کے 8نومبر کو مظفرگڑھ میں جلسہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو ملک کا چمکتا ستارہ ہیں عوام جلسہ میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرکے ان سے الگ صوبہ کاز کے لئے جد وجہد کرنے کا کہیں۔اس موقع پر اللہ نواز علیزئی،مہر امیر اکبر سیال،اویس جمشید پتافی ودیگر بھی شریک تھے۔
حبیب اللہ شاکر
