رحیم یارخان:انتظامیہ غائب گنجان آباد علاقوں میں جگہ جگہ گندگی، مسائل میں اضافہ، شہریوں کا احتجاج
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)ضلع حکومت اورمیونسپل کمیٹی حکام کی عدم توجہی کے باعث گنجان آبادی سیوریج سمیت دیگرمسائل سے دوچار ہوگئی تفصیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)
اورمیونسپل کمیٹی حکام کی عدم توجہی وغفلت کے باعث شہر سمیت متعددگنجان آبادعلاقوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیراورگندے پانی کے تالابوں سے مکینوں کاجینامحال ہے جبکہ مکینوں کوشدیدپریشانی کاسامناہے‘ اس سلسلہ میں شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیاکوبتایاکہ سیاستدانوں نے اپنے مفادات کی خاطرعوام کومسائل کی دلدل میں پھنسارکھاہے جس کی وجہ سے مکین شدیدذہنی اذیت میں مبتلاہیں‘ انہوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لے کراعلی حکام سے اصلاح واحوال کامطالبہ کیاہے۔
گندگی
