میپکو ٹیموں کاآپریشن، 120بجلی چوروں کو رگڑا
ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے ٹاسک فورسز کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 120بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ45 ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر26لاکھ89ہزار روپے جرمانہ عائد۔21بجلی چوروں (بقیہ نمبر26صفحہ12پر)
کے خلاف مقدمات درج۔28اکتوبر2019ء کو ملتان میں 9گھریلواورصنعتی صارفین کو13863یونٹس چوری کرنے پر303157 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ڈی جی خان میں 14 گھریلو صارفین کو15611یونٹس چوری کرنے پر224990روپے جرمانہ اور6مقدمات درج، وہاڑی میں 13گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو23513یونٹس چوری کرنے پر466480روپے جرمانہ،بہاولپور میں 6گھریلوصارفین کو6359یونٹس چوری کرنے پر 83500روپے جرمانہ، ساہیوال میں 17گھریلوصارفین کو23313 یونٹس چوری کرنے پر429966روپے جرمانہ اور10ایف آئی آرز درج، رحیم یار خان میں 20گھریلوصارفین کو15203یونٹس چوری کرنے پر277700روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج، مظفر گڑھ میں 15 گھریلو صارفین کو18746یونٹس چوری کرنے پر298363روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 11گھریلوصارفین کو14799یونٹس چوری کرنے پر316323روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج جبکہ خانیوال میں 15 گھریلو صارفین کو14325 یونٹس چوری کرنے پر289296روپے جرمانہ عائد کیاگیااور تین مقدمات در ج کروائے گئے۔
رگڑا
