ہائیکورٹ نے اقدام قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی

ہائیکورٹ نے اقدام قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے اقدام قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی،ملزم اور مدعی پارٹی احاطہ عدالت میں گھتم گھتا،لاہور ہائیکورٹ کااحاطہ فری سٹائل ریسلنگ کے رنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے ملزم غلام جعفر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ تھانہ شادباغ لاہور میں 20 اگست کو ملزم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا،فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف اقدام قتل کے مقدمات درج کروا رکھے ہیں۔ملزم بے قصور ہے درخواست ضمانت منظور کی جائے، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم پولیس تفتیش قصور وار پایا گیا ہے،درخواست خارج کی جائے۔

مزید :

علاقائی -