فراڈ کیس، ملزم زاہد شجاع کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روزکی توسیع

فراڈ کیس، ملزم زاہد شجاع کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روزکی توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج چودھری امیر محمد خان نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی شجاع ٹاؤن میں کروڑوں روپے فراڈ کیس میں ملوث ملزم زاہد شجاع کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روزکی توسیع کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پرملزمان کے متعلق فرد جرم عائد کرنے کے حوالے سے حتمی دلائل بھی طلب کر لئے ہیں،گزشتہ روز نیب کی طرف سے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت کو بتایا گیا کہ اس کیس میں شریک ملزم احمد شجاع کی عدالت عالیہ سے ضمانت منظور ہو چکی ہے،ملزمان زاہد شجاع اورنیاز احمد کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیاہے،نیب کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ شجاع ٹاؤن کے خلاف نیب لاہور کو کھلی کچہری میں موصول شکایات پرچیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی جانب سے سخت کارروائی کا حکم دیا گیاتھا،ملزم نیاز شجاع ٹاؤن کے مالک سردار زاہد شجاع کا شریک ملزم ہے۔
، ملزم زاہد شجاع وغیرہ کے خلاف سیکڑوں متاثرین کھلی کچہری میں داد رسی کے لئے پہنچے تھے، نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم زاہد شجاع اور ملزم نیاز کی جانب سے متاثرین کو وعدوں کے عوض کروڑوں روپے سے محروم کیا گیا،ملزمان نے ٹی ایم اے ساہیوال سے منظوری کے بغیر ہی پلاٹوں کی بکنگ شروع کی، ٹی ایم اے کی جانب سے سوسائٹی کو بکنگ بند کرنی کے احکامات جاری ہوئے تھے۔اس کیس کی مزید سماعت 12 نومبر کوگی۔

مزید :

علاقائی -