ڈیموں کی تعمیر پر پیش رفت کی تفصیلات جاننے کیلئے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری
لاہور(نامہ نگارخصوصی) ڈیموں کی تعمیر پر پیش رفت کی تفصیلات منظرعام پرلانے کے لئے دائر درخواست پرلاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ دیامیربھاشا اور مہمندڈیموں کی تعمیر پر پیش رفت سے آگاہ نہیں کیا جارہا،حکومت سے تفصیلات لی جائیں کہ مہمند اور بھاشا ڈیم کے بارے میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر کیا پیش رفت ہوئی ہے۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو 15نومبرکے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔
