تلونڈی:پوتوں نے زمین کے تنازع پردادا کوقتل کردیا
قصور،تلونڈی(بیورورپورٹ+نامہ نگار) نواحی گاؤں میں پوتوں نے زمین کے تنازع پر عمر رسیدہ دادے کو قتل کر دیا۔مقامی پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق تلونڈی کے نواحی علاقے بھاگو کے آرائیاں میں راشد اور ارشد نے اپنے 75سالہ دادا عبدالغنی کو جائیداد کے تنازع پر قتل کر دیا، مقامی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ لاش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی شروع کر دی، تا حال کوئی ملزم گرفتار نہیں کیا جا سکا قتل کی لرزہ خیز واردات پر علاقہ بھر کی فضاء سوگوار ہے۔
