شاہدرہ،نامعلوم افراد نومولود کی نعش کوڑے کے ڈھیر میں پھینک کر فرار
لاہور(کر ائم رپورٹر)شاہدرہ میں نامعلوم افراد کوڑے کے کپڑے میں لپٹی نومولود کی نعش کوڑے کے ڈھیر میں پھینک کر فرار ہو گئے۔
آوارہ کتے نعش کو لیکر جانے لگے تب لوگوں نے انہیں بھگایا تب پولیس کو اطلاع کر دی۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر مردہ خانے بھجوا دی۔پولیس مطابق نامعلوم خاتون اپنا گناہ چھپانے کے لئے نومولود کی نعش کو ویرانے میں پھینک کر فرار ہو گئی جس کی تلاش جاری ہے۔
