سید سہیل بخاری علیل ہوگئے ہسپتال داخل،دعائے صحت کی اپیل
لاہور(پ ر)معروف سماجی شخصیت اور کالم نگارسید سہیل بخاری سیکرٹری جنرل ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان اور سجادہ نشین حضرت سید پیر مکی سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل ہوئے۔ سید سہیل بخاری گزشتہ کئی عرصہ سے دل کے مرض میں مبتلا تھے۔ گزشتہ روز اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث مقامی ہسپتال داخل ہوئے۔
سید سہیل بخاری نے حکومت اور ثقافتی اداروں سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت یا کسی ثقافتی ادارے نے انکی خدمات کا اعتراف نہیں کیا اور نہ ہی انکے علاج میں کوئی مدد کی ہے۔
یاد رہے کہ سید سہیل بخاری گزشتہ38سال سے فن و آرٹ کی خدمت کر رہے ہیں اور ایک معروف کالم نگار بھی ہیں۔
