ماہرین صحت کی سردی میں نزلہ زکام سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

  ماہرین صحت کی سردی میں نزلہ زکام سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ...

  

لاہور (پ ر) ماہرین صحت کی سردی میں نزلہ زکام سے بچاؤ کی پانچ تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔سردیوں کے موسم سے قبل بہت سے لوگ نزلہ زکام، بخار اور گلے کی خرابی جیسی پریشانیوں کا شکار رہتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں ان کے روز مرہ کے معاملات متاثر ہوسکتے ہیں۔ اس حوالے سے جرمن ماہرین کچھ طبی تجاویز اور مشورے دیئے ہیں جو نزلہ زکام سے بچاؤکارگر ہوسکتے ہیں۔ماہرین نے کہا ہے کہ نزلہ زدہ سطحوں جیسے دروازے کے ہینڈلز اور بسوں کے دروازوں کے دستوں کے ذریعہ پھیلنے والی وائرس کی وجہ سے نزلہ ہوتا ہے لہذا ہمیشہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ آپ اپنے ہاتھوں کو باقاعدگی سے دھوئیں اور نزلہ زکام کے پھیلاؤ کے دوران آنکھ، منہ یا ناک کو ہاتھ نہ لگائیں۔

ماہرین نے کہا ہے کہ ورزش، خاص طور پر کسی بھی موسم میں کھلی ہوا میں، جسم کے لیے ایک مثالی علاج ہے لیکن سردی کے زکام کے بعد یہ جاننا ضروری ہے کہ جسم کو آرام کرنے کی ضرورت ہے۔تناؤ مدافعتی نظام کو بہت کمزور کرسکتا ہے۔ لہذا آرام کرنے کی کوشش کریں اور خود کو ہلکا پھلکا رکھیں۔

ماہرین نے کہا ہے کہ اچھی نیند اپنے جسم کو صحت مند رکھنے اور بیماریوں اور وائرس سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے۔ماہرین نے کہا ہے کہ متوازن غذا مدافعتی نظام کو تقویت بخشتی ہے اور اس سے بیماریوں کی روک تھام میں مدد ملتی ہے۔ لہذا آپ کو کافی مقدار میں وٹامنز، معدنیات، پھل، سبزیاں اور پروٹین کا استعمال کرنا چاہیئے اور تمباکو نوشی سے پرہیز کرنا چاہیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -