ٹیوٹا، چائیلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں کو ووکیشنل ٹریننگ فراہم کر ے گا

ٹیوٹا، چائیلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں کو ووکیشنل ٹریننگ فراہم کر ے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)ٹیوٹا، چائیلڈ پروٹیکشن بیورو کے غریب اور نادار بچوں کو ووکیشنل تربیت فراہم کرنے میں معاونت کرے گا۔ چیئرپرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق نے چائیلڈ پروٹیکشن بیورو میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نظرانداز بچوں کو معاشرے میں باعزت مقام دلانے کے لیے ٹیوٹا اپنا کردار ادا کرے گا۔ تقریب میں ٹیوٹا اور چائیلڈ پروٹیکشن بیورو کے درمیان ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی کیے گئے جس پر چئیر پرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق اور چئیر پرسن چائیلڈپروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے دستخط کیے۔ ایم او یو کی رو سے ٹیوٹا، چائیلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں کو ٹیلرنگ اور بیوٹیشن کی تربیت فراہم کرے گا اس سلسلے میں سلیبس کی تیاری اساتذہ کی فراہمی اور تربیت میں ٹیوٹا کی معاونت شامل ہو گی۔ چئیر پرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق نے کہا کہ مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق کوالٹی ٹریننگ کی فراہمی اور طلباء کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ٹیوٹا کا نیا ویژن ہے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیر پرسن چائیلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہاکہ ٹیو ٹا کے ساتھ ووکیشنل تربیت کی فراہمی کا ایم او یو ہمارے بچوں کو معاشی طور پر خودکفیل بنانے میں انتہائی مدد گار ثابت ہو گا۔ 

مزید :

کامرس -