آسان قرضوں کااجرا پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک کا احسن اقدام‘ مہراسلم بھروانہ

آسان قرضوں کااجرا پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک کا احسن اقدام‘ مہراسلم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈ ی رپورٹر)صوبائی وزیر کوآپریٹو مہر محمد اسلم بھروانہ نے کہا ہے کہ پنجاب پراونشیل کوآپریٹو بینک چھوٹے کاشتکاروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے سہولیات فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے دیہاتوں میں بسنے والے کسانوں کو  مالی معاونت کے لیے آسان اقساط پر قرضہ جات کااجراء شیڈول کے مطابق یقینی بنایا جانا احسن اقدام ہے۔ وزیر امداد باہمی نے کہا کہ اس سے نہ صرف زرعی شعبے میں ترقی ہوگی بلکہ ملک کے معاشی و اقتصای گروتھ ریٹ کو بہتر کرنے میں مدد مل سکے گی۔صوبائی وزیر نے پنجاب کوآپریٹو بینک کی جانب سے فصل ربیع 2019-20 کیلئے بر وقت پیداواری قرضہ جات کا اجراء 10اکتوبر 2019ء تا 15جنوری 2020ئتک اور واپسی 15جولائی 2020ء تک یقینی بنائے جانے کے عمل کوسراہا۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کوآپریٹو بینک کی جانب سے کسانوں کو فراہم کردہ مالی معاونت سے زرعی سرگرمیوں میں صورت احوال  میں بہتری پیدا ہوئی ہے۔ اسلم بھروانہ نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اس لیے شعبہ زراعت میں چھوٹے کسانوں کی ترقی درحقیقت ملک و قوم کی ترقی سے مشروط ہے۔انہوں نے  توقع ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی بینک امدادباہمی  ملکی معیشت کی شرح ترقی میں اپنا فعال اور متحرک کردار ادا کرتا رہے گا۔


صوبائی وزیر نے بینک کے سٹاف اور افسران کی قرضوں کے بروقت اجرا اور  واپسی سے متعلق کاکردگی کی تعریف بھی کی۔

مزید :

کامرس -