قاتلانہ حملے میں زخمی جے یو آئی کے رہنما مفتی سلطان محمد انتقال کر گئے

  قاتلانہ حملے میں زخمی جے یو آئی کے رہنما مفتی سلطان محمد انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باجوڑ(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا مفتی سلطان محمد نامعلوم مسلح افراد کے قاتلانہ حملے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے ہیں۔مولانا مفتی سلطان محمد گزشتہ روز نماز فجر کے لئے جاتے ہوئے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے، انہیں کو انتہائی تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال خار اور بعد ازاں بذریعہ ہیلی کاپٹر پشاورہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جاں بر نہ ہو سکے۔ مرحوم مفتی سلطان محمد جے یو آئی تحصیل ماموند کے امیر اور سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی تھے۔ مرحوم کا نماز جنازہ آج سہ پہر تین بجے ادا کیا جائے گا۔
مفتی سلطان انتقال

مزید :

صفحہ آخر -