اپوزیشن ”توپوں“ کا رخ کشمیر یوں پر مظالم ڈھانے والے بھارت کی طرف کرے: گورنر پنجاب 

  اپوزیشن ”توپوں“ کا رخ کشمیر یوں پر مظالم ڈھانے والے بھارت کی طرف کرے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ''توپوں ''کا رخ حکومت نہیں کشمیر یوں پر مظالم کر نیوالے بھارت کی طرف کر نا چاہیے۔پاکستان کو عدم استحکام کا شکا ر کر نے کی سازشیں کر نیوالے ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے۔حکومت اپوزیشن کی احتجاجی سیاست سے خوفزدہ نہیں آئینی مدت پوری کر یں گے۔ اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنانے میں کوئی حقیقت نہیں۔ہم آئین وقانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔ (ن) لیگ کی قیادت کے بارے ہر عدالتی فیصلہ پر عملددرآمد کیا جائیگا۔عوا م کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے۔صحت کے شعبے میں حکومت نے ہنگامی اور تاریخی اقدامات کیے ہیں۔ وہ مقامی ہوٹل لاہور میں 20 ویں بین الاقوامی فارمیسی کانفرنس اور نمائش میں شرکت کے موقعہ پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر ڈاکٹر منور حیات چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب اور محمدسہیل ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگ کنٹرول بھی موجود تھے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ الحمد اللہ تحر یک انصاف کی حکومت کی کامیاب پالیسوں سے نہ صرف ملک معاشی طور پرمضبوط ہورہا ہے بلکہ دہشت گردی کے خلاف بھی پاکستان نے کامیابیاں حاصل کیں ہیں اورافواج پاکستان نے عوام کو دہشت گردی کے عذاب سے بھی نجات دلائی ہے آج امن کی وجہ سے ہی غیرملکی سر مایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سمیت دیگر ادارے پاکستان میں سر مایہ کاروں کو دی جانیوالی سہولتوں اور ترقی کی رفتار کی تعریف کر رہے ہیں، رواں مالی سال کے دوران پہلے 4 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں %64 اور تجارتی خسارے میں %35 کمی کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گورنر نے کہا کہ وزاعظم عمران خان کی قیادت میں کامیاب حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ملک تیزی کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہو رہا ہے۔
گور نر پنجاب 

مزید :

صفحہ آخر -