پنجاب بیت المال کونسل کیخلاف درخواست پر حکومت اور سیکرٹری سے جواب طلب

پنجاب بیت المال کونسل کیخلاف درخواست پر حکومت اور سیکرٹری سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے کارکنوں اور بزدار قبیلے کے افراد کو پنجاب بیت المال کونسل میں شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت اور سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر سے 19 نومبر تک جواب طلب کر لیا، مسٹر جسٹس جوادحسن نے درخواست کی سماعت کے دوران بظاہرقانون سے ہٹ کر بیت المال کونسل کی تشکیل کرنے پرناپسندیدگی کااظہارکرتے ہوئے سرکاری وکیل سے کہا کہ جب قانون، رولز آف بزنس اور اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے موجود ہیں تو پھر وزیر اعلیٰ پنجاب نے قانون سے ہٹ کر بیت المال کونسل کیسے تشکیل دے دی، یہ اہم معاملہ ہے، پنجاب حکومت اس پر اپنا جواب جمع کروائے، عدالت نے آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی آئینی اور قانونی نکات کی تشریح کے لئے نوٹس جاری کر دیا ہے، درخواست گزار میاں داؤد ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے پی ٹی آئی کی موجودہ و سابق شخصیات کو بیت المال کونسل میں شامل کر کے نوٹیفکیشن جاری کر وا دیا ہے جو ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، درخواست گزار کے مطابق بیت المال کونسل میں چند ڈویژنز کو نمائندگی دی گئی ہے۔
بیت المال

مزید :

صفحہ آخر -