لاہورہائیکورٹ،ملک بھر کی جیلوں میں بیمار قیدیوں کی رہا ئی کیلئے درخواست دائر
لاہور(نامہ نگارخصوصی)پاکستان بھر کی جیلوں میں بیمار قیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے،یہ درخواست مقامی شہری انجینئر محمد الیاس کی جانب سے دائر کی گئی ہے،جس میں صدر مملکت، وزیر اعظم، وفاقی وزیر قانون، وزیر داخلہ اور وزیر اعلی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ پاکستان بھر میں 10 ہزار سے زائد قیدی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں،جیلوں میں قیدیوں کی علاج کی مناسب سہولیات بھی فراہم نہیں کی جا رہیں، بڑے لوگ جیلوں قید ہوتے ہیں تو انہیں بیماری کی بنیاد پر ایک سے دو دن میں ضمانت پر رہا کر دیا جاتاہے، جیسے نواز شریف کو ضمانت رہا کیا گیا ہے، صدر مملکت، وزیر اعظم ریاست کے سربراہ ہونے کی حیثیت سے شہریوں کو بلاامتیاز حقوق فراہم کرنے کے پابند ہیں، پاکستان کی جیلوں میں بیمار قیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے کے لئے صدر مملکت سمیت دیگر فریقین کودرخواستیں دے رکھی ہیں، صدر مملکت، وزیر اعظم، وزارت داخلہ اور قانون نے درخواستوں پر کوئی فیصلہ نہیں کیا، وزیر اعظم، صدر مملکت، وزارت قانون اور داخلہ کو بھجوائی گئی درخواستوں پر داد رسی کرنے کاحکم دیا جائے۔
بیمار قیدی
