جیلوں میں اسپرے کے لیے آئی جی جیلز کو احکامات جاری
کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی مشیر برائے جیل خانہ جات میر اعجاز جکھرانی نے سندھ بھر کے جیلوں میں ڈینگی کے سلسلے میں ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔میر اعجاز جکھرانی نے جیلوں میں اسپرے کے لیے آئی جی جیلز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ڈینگی کا مریض ہے اس کو فوری طور پر بہتر علاج کی سہولیات دی جائیں۔ صحت کے تحقیقاتی اداروں سے معلوم ہوا ہے کے زیر تعمیر عمارتوں میں ڈینگی مچھر کے لاروہ افزائش کرتے ہیں۔ جن جیلوں میں یا اطراف میں تعمیرات کا کام جاری ہے وہاں پہلے مرحلے میں اسپرے کیا جائے۔ جیل اسپتالوں میں دورانِ اعلاج ڈینگی کے مریضوں کو دیگر مریضوں الگ رکھا جائے۔ڈینگی سے بچنے کے لیے قیدیوں میں آگاہی مہم بھی چلائی جائے
