پولیس ایمرجنسی ریسپانس سروس/ مددگار15 کے حوالے سے اجلاس
کراچی(کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی زیر صدارت پولیس ایمرجینسی ریسپانس سروس/مددگار15 سے متعلق سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اعلیٰ سطحٰی اجلاس ہوا۔اجلاس میں مذکورہ سروس کے حوالے سے بڑے فیصلوں پر خصوصی حوالہ جات وتجاویز کے تحت تفصیلی غوروخوص کیا گیا۔سندھ پولیس کے سات مزیدیونٹس میں ایمرجینسی ریسپانس سروس/مددگار15 کو وسعت دی جائیگی۔مذکورہ سروس ایڈیشنل آئی جی کراچی کے ڈسپوزل پر کام کریگا۔مجموعی امور و اقدامات کی سربراہی کے لیئے ڈی آئی جی پولیس ایمرجینسی ریسپانس سروس/مددگار15 کو تعینات کیا جائیگا۔سیکیورٹی ون۔ٹو،فارن سیکیورٹی سیل، پرائیوٹ سیکیورٹی سیل،ایس ایس یو، آرآرایف،محافظ فورس، کراؤڈ مینجمنٹ یونٹ (سی ایم یو) کوبھی پولیس ایمرجینسی ریسپانس سروس/مددگار15 کے دائرے میں لایا جائیگا۔ایس ایس یو اور آر آر ایف بھی ایڈیشنل آئی جی کراچی کے ڈسپوزل پرہونگے۔آئی جی سندھ نے ہدیات دیں کہ جرائم سے متعلق اطلاعات پر بروقت اور فوری پولیس ریسپانس کو مزید مؤثراور مستحکم بنایا جائے تاکہ جرائم/جرائم سے وابستہ عناصر،کارندوں،گروہوں اورانکے سرپرستوں کی بیخ کنی کو ہر سطح پر یقینی بنایا جاسکے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سروس کو بطورپائلٹ پروجیکٹ لایا جائیگا ہے اوراب باالخصوص کراچی میں اب اربن پولیسنگ کرنی ہوگی۔علاوہ اذیں فوری اور بروقت ریسپانس کے لیئے تھانہ جات کو مذید مضبوط بنایا جائیگا۔انہوں نے ڈی آئی جی سیکیورٹی اورڈی آئی جی ایڈمن کو ہدایات دیں کہ پولیس ایمرجینسی ریسپانس سروس/مددگار15 کے جملہ امور و اقدامات سے متعلق جامع سفارشات اورقابل عمل تجاویز پرمشتمل پلان ترتیب دیکر جلدازجلد برائے ملاحطہ و مزید ضروری اقدامات ارسال کیا جائے۔ اجلاس میں شریک ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے بتایا کہ جرائم سے متعلق اطلاعات پر ڈسٹرکٹ ایسٹ اور سینٹرل کے فوری اور بروقت ریسپانس کی بدولت جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کامیابی یقینی ہوئی تاہم پولیس ریسپانس ٹائم کو مزید کم کرنا اشد ضروری ہوگیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم پولیس ایمرجینسی ریسپانس سروس/ مددگار15 کو پولیس کا فیس بنائیں گے۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ڈاکٹر کامران فضل کے علاوہ دیگر تمام ایڈیشنل آئی جیز،ڈی آئی جیز و اے آئی جیز نے بھی شرکت کی۔
