اسلام آباد، اتوار بازار میں آتشزدگی، 250سٹال جل کر راکھ

  اسلام آباد، اتوار بازار میں آتشزدگی، 250سٹال جل کر راکھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کے ہفتہ وار سستے بازار میں ایک بار پھر آتشزدگی، 250 سے زائد سٹال جل کر خاکستر ہو گئے، کروڑوں روپے کا نقصان، فائر بریگیڈ کے عملہ نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔رات 3 بجے لگنے والی آگ دیکھتے ہی دیکھتے سیکڑوں سٹالز تک پھیل گئی، بحریہ اور سی ڈی اے کی فائربریگیڈ کی 14 گاڑیوں نے 4 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ متاثر ہونے والے دکانداروں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ جان بوجھ کر آگ لگاتی ہے۔بازار میں کل 2750 سٹال ہیں، آگ ای، ایف اور جی سیکشن میں لنڈے کے سٹالوں میں لگی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق آگ یو پی ایس کے شارٹ سرکٹ سے لگی۔
آتشزدگی

مزید :

صفحہ اول -