آزادی مارچ لاہور پہنچ گیا، جگہ جگہ شاندار استقبال، پھول نچھاور کئے گئے

آزادی مارچ لاہور پہنچ گیا، جگہ جگہ شاندار استقبال، پھول نچھاور کئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان، خانیوال، لاہور،پشاور(سٹاف رپورٹر، نمائندہ خصوصی، کرائم رپورٹر،نیوزایجنسیاں) کراچی سے اسلام آباد کیلئے رواں دواں آزادی مار چ ملتان میں مختصر قیام کے بعد جب لاہور کی جا نب روانہ ہو نے لگا تو قافلے سے لیگی رہنما جاویدہاشمی،میاں لطیف، پی پی پی کے علی حیدر گیلانی،جے یو آ ئی کے مولانامحمد امجد خان، اے این پی کے اصغر خان اچکزئی،مولانا راشد خالد محمود سومرو، مولانا عتیق الرحمن،مولانا عبد الواسع اورمولانا صفی اللہ سمیت دیگر نے مختصر خطاب کیا،مو لانا فضل الرحمن نے کہاکہ حکومت ہمارے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے استعفیٰ دے کر گھر چلی جائے، عمران خان کی پالیسو ں سے آ ج ہر پاکستانی تنک آ چکا ہے، بیروز گار ی کے خا تمے کا نعرے لگا کر عمرانی حکومت نے غر یب آ دمی کو خو د کشیا ں کرنے پر مجبورکر دیا ہے، آ ج پاکستان کا ہر طبقہ مو جودہ نااہل حکمرانو ں کیخلا ف سڑکو ں پر آ چکا ہے، کشمیر کا سودا کرنیوالی حکومت کو تار یخ کبھی نہیں بھو ل سکے گی۔انہو ں نے کہاکہ ہمیں کہا جا رہا کہ ایل او سی پر کشید گی ہے اور آ پ کااحتجاج کشمیر کا ز کو نقصان پہنچا رہا ہم حکمرانو ں سے پو چھتے کہ ایک طر ف ایل او سی پر کشید گی ہے دو سر ی طر ف آپ بھار ت سے دوستی کیلئے کرتارپور معاہدہ کس کے کہنے پر کررہے ہیں اس منافقانہ پا لیسی سے آپکی حب الوطنی مشکوک ہو چکی ہے، مودی جب الیکشن لڑ رہا تھا تو عمران خان نے کہاکہ ہم چاہتے مو دی انڈیا میں جیت جائے وہ مسئلہ کشمیرکوحل کر دے گا یہ ساری با تیں ریکارڈ پر مجبود ہیں پھر مودی انڈیا الیکشن جیتا اور اس نے کشمیر پر قبضہ کرلیا، اقوا م متحدہ میں تقریر کے کیا نتائج برآ مد ہوئے؟ قوم پو چھ رہی ہے کہ اقوام متحدہ میں اتنی تقریر کے باوجود عالمی دنیا کشمیر کاز کیلئے کردارادا کرنے کیلئے تیار کیو ں نہیں ہو ئی؟ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے دھرنے کے دوران کہا تھا کہ ہمارے کارکنو ں کو کسی نے ہا تھ بھی لگایا تو میں (عمران نیازی) اس پولیس والے کو خود پھانسی دوں گا، آ ج ہمارے پرامن مارچ کے راستے میں روکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں کہیں ہمارے کارکنوں کو گرفتارکیا جا رہا ہے کہیں ہمارے کارکنوں کی شہریت منسوخ کی جا رہی ہے یہ سارے حالات حکومت کی بوکھلاہٹ کو واضح کررہے ہیں انہو ں نے کہاکہ اسلام آباد میں داخل ہو نے سے ہمارے کارکنو ں کوروکا گیا تو تمام حالات کی ذمہ داری حکومت پرہو گی ہمارا پرامن احتجاج ہے جو سلیکٹڈ حکومت کیخلا ف ہے، مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہا شمی نے اس مو قع پر گفتگو کر تے ہو ئے کہاکہ ہم مو لانا کے مارچ کی پھر پور حما یت کر تے ہیں نماز ی بھی مو جو د ہیں اورامام بھی مو جو د ہے اس پی ٹی آئی حکومت کے خا تمے کیلئے دعا پر تقر یب ختم ہو کر یہ قا فلہ اسلام آباد کی جا نب رواں دواں ہو جائے گا، ملک کو تباہ کرنے میں پی ٹی آ ئی حکومت نے ایک سا ل میں کو ئی کسر نہیں چھو ڑی مہنگا ئی بے وز گار ی مو جو دہ حکومت کے تحفے ہیں۔ مزیں برآں آزادی مارچ کے خانیوال اورمیاں چنوں میں داخلے کے وقت ہزاروں افراد نے پرتپاک استقبال کیا۔ پھولوں سے قائدین کی گاڑیوں کو لاد دیا گیا۔ ملتان سے خانیوال کا سفر سوا 2گھنٹے میں طے ہواجبکہ راستہ بھر مارچ کے شرکاء پر گل پاشی کی جاتی رہی۔دوسری طرف آزادی مارچ کے لاہور میں استقبال کیلئے ٹھوکرنیاز بیگ، ملتان چونگی، سمن آباد اور بتی چو ک سمیت جگہ جگہ تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔محکمہ داخلہ نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر حملے سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمن پر ”را‘‘اور ”این ڈی ایس‘‘جان لیوا حملہ کرسکتے ہیں۔ادھرپشاور ہائیکورٹ میں آزادی مارچ کے قافلوں کو روکنے کیلئے سڑکوں کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی تو چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل آفس کا نمائندہ پیش نہ ہونے پر سختی برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے درخواست گزار کاموقف سننے کے بعد شاہراہوں کو بند نہ کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت اٹک تک کوئی روڈ کنٹینرلگا کربندنہ کرے۔عدالت نے ہدایت جاری کی کہ آزادی مارچ کے شرکا ء بھی پرامن رہیں۔درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے مولانا فضل الرحمن کی تقاریر ٹی وی چینلز پر نشر کرنے پر پابندی لگا رکھی ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ٹی وی چینلز پر جتنا وقت حکومت کودیا جاتا ہے اتناہی اپوزیشن کوبھی دیا جائے۔چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ خبروں میں سنا ہے حکومت اور اپوزیشن میں کوئی معاہدہ طے پایاہے۔آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے پولیس کو12 کروڑ روپے کے فنڈزجاری، رقم ڈیوٹی پرتعینات اہلکاروں کے کھانے پینے، رہائش اوردیگر اخراجات کیلئے استعمال ہوگی۔
آزادی مارچ

مزید :

صفحہ اول -