احمد علی بٹ فلم ”فیٹ مین“ کے مرکزی کردار میں کاسٹ
لاہور(فلم رپورٹر)اداکار احمد علی بٹ ہدایت کار نبیل قریشی کی کامیڈی فلم”فیٹ مین“ میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ نبیل قریشی آئندہ سال دو فلمیں بنا رہے ہیں جن میں سے ایک”قائد اعظم زندہ باد“ جس میں ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ دکھائی دیں گے اور اب انہوں نے اپنی دوسری فلم کا بھی اعلان کر دیا ہے جس کا نام”فیٹ مین“ رکھا گیا ہے جس میں احمد علی بٹ مرکزی کردار ادا کریں گے،تاہم فلم کے فی میل کاسٹ کے لیے ابھی انتخاب حتمی نہیں ہوا۔
