مودی سرکارکےلئے سب اچھاہے کا راگ نہیں الاپ سکتا،یورپی رکن پارلیمنٹ نے من پسنداراکین کومقبوضہ کشمیرکادورہ کرانے کابھانڈاپھوڑدیا
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)یورپی رکن پارلیمنٹ نے من پسنداراکین کومقبوضہ کشمیرکادورہ کرانے کابھانڈاپھوڑدیا،کرس ڈیوس نے کہا کہ مودی سرکارکےلئے سب اچھاہے کا راگ نہیں الاپ سکتا، 7 اکتوبرکودورہ مقبوضہ کشمیرکی دعوت دی گئی،3روزبعدواپس لے لی گئی،آخر بھارت دنیاسے چھپاناکیاچاہتاہے؟ کیوں صحافیوں اور سیاستدانوں کووادی میں جانے سے روکاجارہاہے؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی رکن یورپی پارلیمنٹ کرس ڈیوس نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جمہوری اقدار پامال کی جارہی ہیں ، کشمیریوں کی آوازہوں جو مقبوضہ کشمیرمیں عزیزوں سے رابطہ نہیں کرپارہے۔انہوںنے کہا کہ انجام اچھاہوتانظرنہیں آرہا،پرتشددردعمل یقینی ہے۔
