ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ سہیل ناصر کی خدمات واپس لے لی گئیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ نلائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ سہیل ناصر کی خدمات واپس لے لی گئیں،اسلام آباد ہائی کورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ سہیل ناصر کی خدمات واپس لے لیں،اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسسٹنٹ رجسٹرار نے نوٹی فکیشن جاری کردیا،سہیل ناصر سے خدمات لاہور ہائی کورٹ کے خط کی روشنی میں واپس لی گئیں، جج سہیل ناصر بطور ڈی جی مانیٹرنگ سیل ماڈل کورٹس کام جاری رکھیں گے۔
