رمضان شوگرملزکیس ،شہبازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور،سماعت 12 نومبرتک ملتوی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت12 نومبر تک ملتوی کردی،عدالت نے شہبازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج امجدنذیرچودھری نے سماعت کی،نیب کی ٹیم نے حمزہ شہباز کو احتساب عدالت میں پیش کردیا،شہبازشریف کمر درد کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہوئے،ان کے وکیل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکردی گئی،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،دوران سماعت عدالت نے تفتیشی سے استفسار کیا کہ کیس کاریفرنس کب آنا ہے،پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعدریفرنس جلددائرکردیاجائےگا،عدالت نے شہبازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی اور مقدمے کی سماعت12 نومبر تک ملتوی کردی۔
